ایران نے اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی خبر کی تردید کر دی – پاکستان کا اہم کردار

ایران نے اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی خبر کی تردید کر دی  پاکستان کا اہم کردار

یران نے واضح کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی میزبانی سے انکار نہیں کیا بلکہ امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراگچی کے مطابق تہران نے اسلام آباد امن مذاکرات کے لیے آنے سے کبھی انکار نہیں کیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی ممکنہ بات چیت کا انحصار مذاکرات کی شرائط، ایجنڈا اور اس کے ممکنہ نتائج پر ہوگا، اور ایران ایسا حل چاہتا ہے جو خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کا جامع اور دیرپا خاتمہ کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسلام آباد، تہران اور واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ سفارت کاری کے ذریعے فریقین کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششیں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔